ڈینگی کے مریضوں کیلئے اچھی خبر

27 Sep, 2019 | 08:36 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کی تشخیص کیلئے سی بی سی ٹیسٹ اب 90 روپے میں ہوگا، ڈینگی مریضوں کے این ایس ون، پی سی آر سمیت دیگر ٹیسٹوں پر بھی 35 فیصد رعایت ملے گی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔      

حکومت کی جانب سے ڈینگی بخار کے مریضوں کو علاج کی سہولت دینے کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے رجوع کرنے والے مریضوں کے سی بی سی ٹیسٹ کا چارجز 90 روپے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے نمائندوں سے مذاکرات کے بعد سی بی سی ٹیسٹ کے چارجز 90 روپے مقرر کرنے کا نوٖٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈینگی بخار کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے این ایس ون، پی سی آر سمیت دیگر ٹیسٹوں پر بھی 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی بی سی ٹیسٹ کے نئے ریٹس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزیدخبریں