لاہوریئے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی، الرٹ جاری

27 Sep, 2019 | 02:18 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے کل سے4 اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 4 اکتوبر تک لاہور میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے لاہور سمیت دیگر نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں آنے کا خدشہ ہے، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 28 ستمبر سے 4 اکتوبر تک موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر موسمی ایڈوائزری جاری کردی، موسمی ایڈوائزری الرٹ کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلےسے دریائے راوی اور دریائے چناب میں نچلے درجےکے سیلاب کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں