سکول فیسوں میں اضافے سے پریشان والدین کیلئے بڑی خوشخبری

27 Sep, 2019 | 02:00 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا حکم دے دیا، سیکرٹری تعلیم اور سی ای او ایجوکیشن سے 14 اکتوبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر فیسوں سے متعلق محفوظ کیے گئے فیصلے پر حکم جاری کیا، سیکرٹری تعلیم، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 12 جون 2019 کو پرائیویٹ سکولز کو فیسیں بڑھانے سے روکنے کا حکم دیا، نجی سکولز نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں اضافہ کیاجو توہین عدالت کے مترادف ہے، پرائیویٹ سکولز ناجائز منافع خوری کرکے والدین کا استحصال کررہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف بھٹی نے پیش ہوکر کیس کے حوالے سے معاونت کی، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں