(سٹی 42) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا آج آخری روز ہے، پاسپورٹس دفاتر کے سامنے ملازمین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سرکاری ملازمین پاسپورٹس کی تجدید کرانے کے لیے شہر کے تمام ریجنل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن دفاتر پہنچ گئے، پاسپورٹ دفاتر کے اندر اور باہر سائلین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا حکم دیا تھا، پاسپورٹ کی تجدید کے لئے مقررہ مدت میں دو ماہ کی توسیع دی گئی تھی جو آج ختم ہوگی، مقررہ مدت کے بعد ملازمین پاسپورٹ کی تجدید نہیں کروا سکیں گے۔