لیسکو ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

27 Sep, 2019 | 12:42 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم: لیسکو میں چار سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے چار ہزار سے زائد ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، لیسکو نے ریگولر کرنے کے لئے پندرہ روز کے دوران تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کمپنی نے پندرہ روز کے دوران تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں طلب کر لی ہیں، لیسکو نے تمام سرکلز، ڈویژنل اور سب ڈویژنل دفاتر سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔  ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر کے آگاہ کر دیا ہے۔

تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں پیپکو نے طلب کی تھیں تاکہ ملازمین کو کنٹریکٹ سے مستقل کیا جا سکے، لیسکو میں 4884 ملازمین کو چار سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔  اس دوران کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی رہی، تاہم پالیسی کے مطابق ریگولر نہ کا جا سکا، موجودہ حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، فیصلے کی روشنی میں پیپکو نے لیسکو سے کوائف طلب کئے تھے۔  

ریکارڈ مکمل ہونے پر پیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں