پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مالی بحران کا شکار

27 Sep, 2019 | 12:25 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب میں شعبہ آئی ٹی کے پروگرامز مالی بحران کا شکار ہوگئے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نےجاری پروگرام مکمل کرنے لیے 51 کروڑ روپےکے مزید فنڈز مانگ لیے۔     

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نےصوبے میں بارہ سے زائد جاری پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے مزید فنڈز مانگے ہیں، پولیس اسٹیشن کو کمپیٹوائزاڈ، مانٹیرنگ اینڈ کوارڈنیشن، ای فائلنگ اینڈآٹومیشن، شہریوں کے سہولیات مراکز، منصوبوں کی سمارٹ مانیٹرنگ، پنجاب پبلک مینجمنٹ ریفارمز اورسرکاری آن لائن پیمنٹس کا پروگرام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث التوا کا شکار ہے۔

پی آئی ٹی بی بورڈ نے محکمہ خزانہ پنجاب موجودہ بجٹ میں مختص فنڈز سے 51 کروڑ روپے جاری کرے، محکمہ خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ پہلا کوارٹر جاری ہو چکا ہے اور جلد دوسرے کوارٹر کے لیے بجٹ جاری ہوگا۔

مزیدخبریں