جنید ریاض: اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف پنجاب کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور کی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفد کی قیادت یونیسیف کے کنٹری ہیڈ ولبورڈ نگمبی نے کی، وفد نے پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں یونیسیف کے اشتراک سے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کی یاداشت پر دستخط بھی کیےگئے، اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیسف کے ساتھ مل کر ایجوکیشن ریفامز لائیں گے۔