ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی

27 Sep, 2019 | 12:03 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں پلاننگ کا فقدان، انجینئرنگ ونگ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی، بیلٹنگ کی تاریخ دے دی گئی لیکن دانستہ طور پر 13 ہزار کنال پر بجلی کا ترسیلی نظام ڈیزائن نہ کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔

ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے عجلت میں بغیر پلاننگ 2 کمپنیوں سے ڈویلپمنٹ کا کام شروع کرادیا، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کیلئے تاحال پلاٹوں کی مناسبت سے لوڈ مینجمنٹ کاونٹ ہی نہ کیا گیا، ایل ڈی اے سٹی کو مستقبل میں کتنی بجلی درکار ہوگی کسی کو معلوم نہیں، ایل ڈی اے سٹی کا کنکشن لیسکو سے لیا جائے گا یا این ٹی ڈی سی اس کا بھی تعین نہیں کیا گیا۔

منصوبے میں گرڈ اسٹیشن کے لیے33 کنال اراضی کی بجائے صرف 16 کنال رکھ دی گئی، انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبل پائپنگ کے بغیر ڈویلپمنٹ کا آغاز کردیا گیا، کام مکمل ہونے کے بعد انڈر گراؤنڈ کیبلنگ کے لئے دوبارہ سڑکوں کو اکھاڑا جاسکتا ہے۔

ڈی ایچ اے کے ڈیزائن فالو کرنے کے دعویدار انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبلنگ کا ڈیزائن ہی بھول گئے، ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ اوپر سب اچھا دکھانے میں منصوبے کا اہم فیچر ہی مس کرگئے۔

ذرائع کے مطابق انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبلنگ میں من پسند کمپنی میکسنزکو نوازنے کے لے معاملہ لٹکایاگیا،انجینئرنگ ونگ نے جان بوجھ کر ڈی جی ایل ڈی اے کو اس اہم فیچر سے ناواقف رکھا۔

مزیدخبریں