پاک سری لنکا میچز کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

27 Sep, 2019 | 11:03 AM

Sughra Afzal

(درنایاب/قیصر کھوکھر) پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، ٹریفک انتظامات کیلئے دیگر اضلاع سے نفری طلب، فوج اور رینجرز طلب کرنے کی درخواست وفاقی حکومت کو ارسال  کردی گئی۔

پاک سری لنکا ٹی 20 میچز کے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کے لئے بالکل تیار ہے، شائقین کو پارکنگ، سٹیڈیم میں داخلہ اور ممنوعہ اشیاء سٹیڈیم میں نہ لانے بارے مکمل آگاہی دی جائے گی۔

پاکستان اور سری لنکن کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز کے دوران ٹریفک انتظامات کے لیے سی ٹی او ملک لیاقت نے آئی جی پنجاب کو اضافی نفری دینے کی درخواست کردی، ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ایس پی ، 4ڈی ایس پیز ، 20 انسپکٹر اور 400وارڈنز کی درخواست بھجوائی گئی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی انتظامات کے لئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کی درخواست وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فوج، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے ساتھ مل کر سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کے میچز میں 24 بستروں کا ہسپتال، شائقین کے لیے شٹل سروس، عارضی واش رومز سمیت صفائی اور پیچ ورک کے بروقت انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں