پاکستان کی معروف گلوکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

27 Sep, 2019 | 10:24 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے کینٹ کچہری میں پیش نہ ہونے پر معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف غیر قانونی طور پر مگرمچھ، اژدھےرکھنے کے کیس پرسماعت کی، ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر تنویر جنجوعہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید حسن سکھیرا اور سرکاری وکیل فلک شیر رانجھا پیش ہوئے، ماڈل ٹاؤن کچہری میں عدالتی حکم کے باوجود گلوکارہ رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے رابی پیرازدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، رابی پیرزادہ کی جانب سے وکیل عابد سیال نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروا دیا، ملزمہ کے وکیل نےموقف اختیار کیا  کہ وائلڈ لائف کی سرچ رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی ،عدالت کیس اگلی تاریخ تک ملتوی کرنےکا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے کہا  کہ ملزمہ نےغیر قانونی طور پر اژدھے اور مگر مچھ پال رکھے ہیں، رابی پیرزادہ کا یہ اقدام انتہائی غیر قانونی اور خطرناک ہے، رابی پیر زادہ کا یہ اقدام آئین کےسیکشن 9 اور 12 کے مترادف ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئیں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئےجائیں۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

مزیدخبریں