لینڈ مافیا منشا بم ایک بار پھر سرگرم

27 Sep, 2019 | 12:08 AM

Arslan Sheikh

( حسن خالد ) لینڈ مافیا منشا بم جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دوبارہ سرگرم ہوگیا، واگذار کرائے گئے پلاٹوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش، متاثرین نے منشا بم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لینڈ مافیا منشا بم جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دوبارہ سرگرم ہوگیا۔ منشا بم کے خلاف متاثرین کا حاکم چوک جوہر ٹاؤن پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے منشاء بم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہمارے ملکیتی پلاٹ واگزار کروائے گئے، مگر اس کے باجود آئے روز قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے ساتھی دوبارہ نئے طریقوں سے قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منشا بم کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے پر منشا بم کے ساتھی قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں، مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل ہے۔

مزیدخبریں