شاہ رخ ندیم: ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا آغازہو گیا، صوبائی وزیرلائیو سٹاک سردارحسنین دریشک نے افتتاح کیا، جس میں مجیب الرحمان شامی، رضوان رضی، ارشاد عارف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
انٹرنیشنل ایکسپو کے پہلے روز 200 سے زائد ملکی وغیرملکی کمپنیوں نےسٹالز لگائے، ایکسپو میں چیف آرگنائزرپولٹری ایکسپو رضا محمود خرسند، چیرمین پی پی اے محمد اسلم سمیت دیگر نے شرکت کی، رضا محمود خرسند کا کہنا تھا کہ ایکسپو کا مقصد ملکی وغیرملکی لوگوں کو پولٹری صعنت کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔
صوبائی وزیرلائف سٹاک کا کہنا تھا کہ پولٹری ایک اہم صعنت ہے، پنجاب حکومت اس انڈسٹری کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ایکسپو میں پاکستان میں غذائی قلت کے موضوع پرسیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجیب الرحمان شامی، رضوان رضی، ارشاد عارف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ پولٹری کے بارے میں ابہام دور کرنے اور اس کے فوائد بتانے میں ایکسپو کا اہم کردار ہے۔ پولٹری ایکسپو 29 ستمبر تک جاری رہے گی، جہاں لوگوں کو پولٹری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کےساتھ ٹیکنکل سیشن بھی منعقد کئے جائیں گے۔