(سعدیہ خان) لاہور کے باسیوں کیلئے چڑیا گھر سے اچھی خبر، نیل گائے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ مادہ امریکن نسل کا لاما کو بھی چڑیا گھر کی زینت بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں نیل گائے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے نیل گائے کے بچوں کی تعداد تین جبکہ کل تعداد آٹھ ہو گئی ہے، بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں جبکہ چڑیا گھر نے شہریوں کی تفریح کے لیے امریکن مادہ لاما بھی خرید لیا ہے جس سے لاما کی تعداد تین ہو گئی.
واضح رہے کہ چڑیا گھر میں پہلے سے ہی ایک مادہ اور نر لاما موجود تھا۔