(طاہر جمیل) دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں بہہ کرپاکستان آنے والے معمر شخص بلوندر سنگھ کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاش کوپنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کے حوالے کیا، لاش کو وصول کرنے کے لئے ہلاک شخص بلوندر سنگھ کے اہلخانہ اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا، اس موقع پر بھارتی حکام نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ، رینجرز حکام کے مطابق گزشتہ روز رینجرز جوانوں نے دریا راوی سے بھارت کی طرف سے بہہ کر آنے والی لاش کو نکالا جس کے بعد بھارت کو اطلاع دی گئی ۔
بعدازاں بھارتی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہلاک شخص بلوندر سنگھ بھارتی شہر رامداس کا رہائشی ہے جو مادھوپور ہیڈ ورکس سے چھوڑے گئے سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا ۔