ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طاہر القادری کا بڑا اعلان، (ن) لیگیوں کی نیندیں اُڑ گئیں

طاہر القادری کا بڑا اعلان، (ن) لیگیوں کی نیندیں اُڑ گئیں
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں پس پردہ عناصر کو طلب نہ کیا تو ذمہ داران سامنے نہیں آ سکیں گے، عدالت کیخلاف کوئی بات نہیں کی ،فیصلے سے اختلاف ہمارا قانونی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعتراضات اُٹھا دئیے، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے پیچھے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کے لئے 12 لوگوں کا عدالت آنا ناگزیر تھا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے سوالات کرتے ہوئے کہاکہ کیا پولیس نے ازخود آپریشن کیا، کیا مشتاق سکھیرا اچانک کوئٹہ سے لاہور واپس آئے، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ خان ہی اصل کردار ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لئے کوئی بھی تحریک یا احتجاج کے بجائے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا، ان کا کہناتھا کہ شہدا کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹیلی فون کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےامید ظاہر کی ہے کہ انصاف ملنا چاہیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer