(یاور چو ہدری) ماڈل ٹاؤن کچہری پیشی پرآئےفریقین الجھ پڑے،سینئرجوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ نےفریقین کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں ہو نے والی لڑائی کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ، چند روز قبل پیش آ نے والا واقعہ میں فریقین آپس میں اُلجھ پڑے، عاصمہ نامی خاتون نے پسند کی شادی کی تھی جو اپنا بیان ریکارڈ کر وانے لئے سینئرجوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ کی عدالت میں پیش ہو ئی ، تاہم کچہری میں داخل ہو نے سے پہلے ہی عاصمہ کے گھر والے اور اُس کے شوہر عثمان کے گھر والے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ، فریقین نے ایک دوسرے پر مکوں، ڈنڈوں اورلاتوں کی خوب بارش کی ، جبکہ خواتین نے اس لڑائی میں اپنا کردار ادا کیا اور ایک دوسری کو تھپٹر ما رتی رہیں ، تشدد کی بنا ء پر دونوں فریقین کے افراد بھی زخمی ہو ئے ۔
جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس کے محافظ میں محفوظ نہ رہےفریقین لڑائی کے دوران اہلکاروں سے بھی اُلجھے، تاہم صورت حال کو دیکھتے ہو ئے سینئرجوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ نے فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور تھانہ نصیر آباد میں مقد مہ بھی درج کروادیا گیا۔