لاہور کے سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ، ایجوکیشن آفیسر بر ہم

27 Sep, 2018 | 02:56 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کاضلع لاہور کے 9 سکول سربراہان سے اُنکی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار، تمام سکول سربراہان ذاتی شنوائی کیلئے 29 ستمبر کو جواب سمیت پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں کی صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹوٹے فرنیچر پر جواب طلب کیا گیا ہے،  مذکورہ سکولوں میں سی ڈی جی گرلز ہائی سکول مغلپوررہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول انجمن اسلامیہ گوالمنڈی ،گورنمنٹ گرکز ہائی سکول تاج پورہ ، گورنمنٹ گرلز کالج وفاقی کالونی اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ لکھپت شامل ہیں، گورنمنٹ ہائی سکول ڈی ون ٹاؤن شپ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جیا بگا ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ لکشمن سنگھ اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول آریاں پنڈ بھی شامل ہیں۔

تمام سکول سربراہ تحریری جواب کے ہمراہ 29 ستمبر کو ڈی ای او ایجوکیشن سیکنڈری ملک احسان کے سامنے پیش ہونگے۔

مزیدخبریں