ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ایم ای اے عبدالجبار نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ایم ای اے عبدالجبار نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا
کیپشن: City42 - Education Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سمن آباد ٹاؤن کے 4 سرکاری سکولوں کے سربراہان نے خواتین سٹاف سے غیراخلاقی سوالات پوچھنے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مانیٹرنگ ایلیوایشن اسسٹنٹ عبدالجبار قمر کیخلاف درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد ٹاؤن کے 4 سرکاری سکولوں کے سربراہان نےخواتین سٹاف سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے پر مانیٹرنگ ایلیوایشن اسسٹنٹ عبدالجبار قمر کیخلاف درخواست ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو جمع کرادی ہے۔ سکول سربراہان نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے ایم ای  اےعبدالجبار قمر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا. درخواست گورنمنٹ سی ڈی جی ایل سکول پکی ٹھٹی، گورنمنٹ ایم یو پرائمری سکول ملتان روڈ، گورنمنٹ پرائمری سکول سمن آباد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پکی ٹھٹی کیجانب سے کرائی گئی ہے۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ درخواست خواتین سٹاف سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے پر کرائی گئی ہے لہذا مانیٹرنگ ایلیوایشن اسسٹنٹ عبدالجبار قمر کو فوری تبدیل کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer