ایل ڈی اے اور پاک عرب سو سائٹی کی ملی بھگت ،عوام غصے سے لال پیلے

27 Sep, 2018 | 01:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سعود بٹ ) پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نیب آفس کے باہر سراپا احتجاج،  سوسائٹی سمیت ایل ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ نیب آفس کے باہر پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف چور ہے کے نعرے لگائے گئے، متاثرین کا کہنا تھا کہ 2014 سے پلاٹ لے رکھےہیں مگر انتظامیہ ڈرامے کر رہی ہے، ایف ون ایف ٹو ، ایف تھری اور اوورسیز بلاک میں کرپشن کی گئی ہے، ایک پلاٹ کئی افراد کو بیچا گیا ہے جبکہ کئی پلاٹوں کی لوکیشن تبدیل کر دی گئی ہے.

ایل ڈی اے انتظامیہ بھی سوسائٹی والوں سےملی ہوئی ہے، ایل ڈی اے انتظا میہ جانتے  ہو ئے بھی سوسائٹی مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، اس سلسلے میں متاثرین نے نیب افسران سے ملاقات کی ، افسران نے مظاہرین کو مسئلہ جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

مزیدخبریں