(ملک اشرف) ہائیکورٹ بار الیکشن میں نادہندہ ساڑھے12ہزارسےزائدوکلاء ووٹ ڈالنے کیلئے نااہل ،چار کروڑ کے واجبات ذمہ ،ڈیفالٹروکلاکےواجبات جمع کرانےکی آج آخری تاریخ ہے
ادائیگی کرنے والےوکلا ءہی ووٹ ڈال سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے ساڑھے بارہ ہراز سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کر نے کےلئے نااہل قرار ہو گئے ،نا دہند ہ وکلاء نے ہائیکورٹ کے واجبات ادا نہیں گئے جو کہ چار کروڑ کے الگ بھگ بنتے ہیں، وکلا کے واجبات جمع کرانےکی آگاہی کیلئے نوٹسزآویزاں کردیئےگئے، ڈیفالٹر وکلاء کو واجبات جمع کروانے کےلئے عدالت کی جانب سے دی جانے والی مقررہ تاریخ آج ختم ہو نی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ مقررہ تاریخ کے بعد واجبات جمع کروانے پر وکلاء ووٹ کاسٹ کر نے کے اہل نہیں ہو ں گے،ڈیفالٹرمیں لاہور،فیصل آبادسمیت دیگراضلاع کےوکلا شامل ہیں۔
قبل ازیں عدالت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھاکہ ایسے وکلاء جو اپنے واجبات مقررہ تاریخ تک جمع نہیں کر وائیں گے وہ 2019 ء کے سالانہ انتخابات جو کہ فروری کے مہینہ میں متوقع ہیں ان میں بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے حق دار نہیں ہو ں گے۔