ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر نیچرل کامیڈی فلم دیوی  کی دیوی سامنے آ گئی

سپر نیچرل کامیڈی فلم دیوی  کی دیوی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اداکارہ کیارا ایڈوانی سپرنیچرل کامیڈی فلم "دیوی" میں مرکزی کردار کریں گی۔ 

انڈیا کے میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق، کیارا  دینیش ویجان کی پروڈکشن  کمپنی کے تحت بننے والی فلم دیوی میں  "دیوی" کا کردار کریں گی۔ 

"دیوی" کا مقصد سپرنیچرل کامیڈی میں ایک نیا فرنچائز قائم کرنا ہے، جو کہ ہٹ فلم "استری" کے پروڈیوسر میڈاک فلمز کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے۔ 

فلم 2025 کے وسط میں شروع ہوگی اور ایک شیڈول کے تحت فلم بندی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، اس فلم کی باضابطہ تصدیق جلد متوقع ہے۔ کیارا کی اس فلم میں شمولیت ان کے کیریئر میں ایک اور نئی صنف کو آزمانے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

دوسری جانب، دینیش ویجان کی حالیہ فلمیں جیسے "زارا ہٹکے زارا بچکے" اور "استری" نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی فلم "دیوی" کے بھی کامیاب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔