مجمع کا انصاف؛ گیس کمپنی کے ملازم کو گیس سٹیشن میں بند کر دیا

27 Oct, 2024 | 11:09 PM

Waseem Azmet

گیس کی  لوڈ شیڈنگ پر غصے میں آئے ہوئے  لوگوں نے  گیس کی سپلائی بحال کرنے میں تاخیر کرنے پر سوئی گیس اہلکارکوگیس اسٹیشن میں بندکردیا۔
 مجمعے کے انصاف کا یہ افسوس ناک واقعہ گوجرانوالا کے نواحی گاؤں چیاں والا میں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق  سوئی گیس اہلکار لوڈ شیڈنگ کا وقت ختم ہونے کے بعدگیس کی علاقہ کو سپلائی بحال  کرنے چیانوالی گیا تو  وہ سپلائی بحال کرنے کے لئے ایس این جی پی ایل کے اعلان کردہ مقررہ وقت سے تین گھنٹے تاخیر  سے پہنچا۔ تاخیر سے گیس بحال کرنے پر شہریوں نے اسےگیس اسٹیشن میں بند کر دیا۔

ادارہ کے اہلکار  نے مشتعل شہریوں کو  بتایا کہ  راستے میں ڈاکوؤں  نے لوٹ لیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ڈیوٹی کا یہ اہم کام کرنے میں تاخیر  ہوئی۔

 ایس این جی پی ایک کے جی ایم  الطاف ساہی نے اپنے اہلکار پر تشدد کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ سوئی گیس اہلکار  پر پہلے تشدد کیا گیا پھر اسے قید کیا گیا۔اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

مقامی افراد کا کہنا ہےکہ لوڈ شیڈنگ کا وقت مقرر ہے،گیس بندش ہمیشہ اپنے وقت پر ہوتی ہے لیکن بحالی میں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں