وسیم عظمت : ودیا بالن بھرے ہال میں سٹیج پر ڈانس کرتے گر پڑی تو اس کے بعد کیا ہوا؟ ہوا یہ کہ وِدیا نے اپنے گرنے کو کمالِ اعتماد کے ساتھ محسوس تک نہیں ہونے دیا، سٹیج پر موجود سینئیر ایکٹر اور ڈانس کوئین مادھوری ڈکشٹ نے بھی ان کی مدد کی اور وہ اٹھ پر پھر سے ناچنے لگیں۔
یہ سب کہاں ہوا؟
بھول بھلیاں تھری کی ریلیز سے ایک ہفتہ پہلے ممبئی میں ایک پروموشن تقریب کے دوران فلم کی ہیرو ودیا بالن اور لیجنڈری ڈانستر ایکٹر مادھوری ڈکشٹ نے فلم کے گانے آمی جی تومار پر ڈانس کیا لیکن ڈانس کے دوران وِدیا جالن سٹیج پر گر پڑیں۔
فلم بھول بھلیاں کا پریمئیم 25 اکتوبر کو ہوا ہے اور اس میں شامل گیت آمی جے تومار نے فلم بنانے والوں کی توقع سے زیادہ دھوم مچا دی ہے۔ ایک تو گیت خوبصورت اس پر مستزاد ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ کا جادو نگری کے کسی دربار جیسے طلسماتی ہال میں دو آتشہ ڈانس؛ دو ہی دن میں اس گیت کا چرچا انڈیا میں اور انڈیا سے باہر ہر جگہ ہونے لگا ہے۔
اسی گیت کو ممبئی کی ایک محفل میں پرفارم کرنے آئیں تو ودیا بالن سٹیج پر توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور اپنے بھاری لہنگے کے وزن سے ہی نیچے بیٹھ گئیں۔ اس وقتت ساتھی اداکارہ مادھوری اپنے آپ میں مگن اپنے سٹیپس کر رہی تھیں، جب ان کی نظر فرش پر بیٹھی وِدیا پر پڑی جو گرنے کے باوجود سنبھلی رہی تھیں اور ہاتھوں سے پرفارم کرتے ہوئے خود کے گرنے کو بھی ڈانس کا ہی ایک انداز ظاہر کر رہی تھیں، مادھوری نے اس چھپانے کی اداکاری میں جونئیر ڈانسر ایکٹر کا ساتھ دیا اور ایک ہاتھ سے سہارا دے کر انہیں اٹھنے میں مدد بھی دی اور محسوس بھی نہیں ہونے دیا کہ کچھ الگ ہوا ہے۔
انسٹا گرام پر ودیا کے گرنے کی یہ ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرفارم کرتے ہوئے جب ودیا گریں تو انہوں نے یہ محسوس ہی نہ ہونے دیا کہ کچھ غیر معمولی ہوا ہے اوروہ خوبصورتی سے خود کو سنبھالتے ہوئے ڈانس کرتی رہیں۔
اسی دوران مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ودیا بالن کی مدد کو آئیں لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی مداحوں کو محسوس نہیں ہونے دیا اور رقص جاری رکھا۔
ودیا بالن نے مادھوری ڈکشت کے ساتھ پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ وہ ہمیشہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھیں، جب سے ان کا مشہور گانا ’ایک دو تین‘ آیا تھا، میں تب سے ان کی دیوانی تھی، آج ان کے ساتھ ڈانس کرنے کا میرا خواب پورا ہوا۔
ڈانس کے دوران گرنے کے واقعے پر ودیا نے کہا یقیناً میں گرگئی تھی لیکن جس طرح مادھوری نے اس صورتحال کو ہینڈل کیا وہ واقعی مادھوری ڈکشت ہیں۔
مادھوری اور ودیا بالن کی نئی فلم بھول بھلیا 3 یکم نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، اس فلم میں کارتک آریان، ترپتی ڈمری، راجپال یادیو اور سنجے مشرا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ٹی سیریز کے یو ٹیوب چینل پر 25 اکتوبر کو اپ لوڈ کی گئی آمی جے تومار سونگ کی ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ سے زئادہ فین دیکھ چکے ہیں۔