درنایاب: ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ گلشن راوی، دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔
طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ گلشن راوی، دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ میں پیچ ورک اور لین مارکنگ کے کاموں کامعائنہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ ڈی جی نےکہاٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیمیں 95 شاہراہوں پر کام کر رہی ہیں۔ 33 شاہراہوں پر ٹیپا اور 62 پر ایل ڈی اے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کام کا معیار یقینی بنانے اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی