سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے 77 ویں یوم سیاہ پر کہا ہے کہ دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔
اتوار کے روز لندن میں اپنی رہائش گاہ سے طبی معائنہ کیلئے ہسپتال روانگی کے موقع پر مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےثابت کردیا بھارتی مظالم انہیں آزادی کےحصول سے نہیں روک سکتے، دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔
گزشتہ روز نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچے تھے جہاں مسلم لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔