نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، چند روز کیلئے امریکہ جائیں گے

27 Oct, 2024 | 09:07 PM

Waseem Azmet

سٹی42: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا آج لندن میں طبی معائنہ ہو گیا، کل وہ  لندن سے مختصر وزٹ کیلئے امریکہ جا رہے ہیں۔

لندن میں آج اتوار کے روز  نوازشریف کا ہسپتال میں مکمل طبی معائنہ کیا گیاْ وہ  اپنی رہائش گاہ سے  بیٹے حسن نواز کے ساتھ چیک اپ کےلیے اسپتال روانہ ہوئے۔

نوازشریف ہفتے کی شام دبئی سے لندن پہنچے تھے اور اب فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی کل پیر کے روز  امریکا روانگی کا امکان ہے جہاں وہ تقریباً چار روز قیام کے بعد واپس لندن جائیں گے۔

مزیدخبریں