ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کے 2مختلف آپریشنزمیں 4خوارج ہلاک

 سکیورٹی فورسز کے 2مختلف آپریشنزمیں 4خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2مختلف آپریشنزمیں 4خوارج ہلاک ہو گئے۔

 آئی ایس پی آرکے اعلامیے کے  مطابق شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی انصاف اللہ سمیت 2خوارج ہلاک ہو گئے۔اور ضلع خیبر میں بھی ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2خوارج ہلاک اور تین زخمی ہوئے،ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمدہوا۔  مارے جانے والے خارجی دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہاکہ  پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تحسین پیش کیا ہے، وزیر داخلہ نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش  دیتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔  محسن نقوی نے کہاہے کہ قوم کو  بجا طور پر بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔