ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان جنگ میں اسرائیل کے مزید چھ فوجی مارے گئے

Israel South Lebanon causalities, city42, Hezbollah in Southern Lebanon, City42
کیپشن: 26 اکتوبر 2024 کو جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران IDF کے  کل پانچ ریزرو  فوجی مارے گئے۔ ابتدا میں چار فوجیوں کے مرنے کی اطلاع ملی پھر ایک مزید کے مرنے کی تصدیق ہوئی۔18 اکتوبر کو جنوبی لبنان میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان سارجنٹ کے بھی مرنے کی اطلاع آج اتوار کے روز ملی۔ فوٹو آئی ڈی ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی ڈی ایف نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ہفتے کی شام جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللہ کے کارندوں کے ساتھ لڑائی میں چار اسرائیلی ریزرو فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی حملے اور آپریشن کے دوران IDF کی تعداد 33 تک پہنچانے کے بعد، ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام یہ ہیں:

ریزروسٹ کیپٹن  ربی ابراہم یوزف گولڈ برگ، 43، یروشلم سے
ماسٹر سارجنٹ گیلاد ایلمالیچ، 30، یروشلم سے۔
کیپٹن امیت چیت جن کا  حیفا سے تعلق  ہے اور عمر  29 سال ہے، میجر  علیاو عمرام ابیتبول عمر 36 سال، ایتان سے  تعلق

لبنان مین حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں مرنے والے ان تمام فوجیوں نے ایلون بریگیڈ کی 8207 ویں بٹالین کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ گولڈ برگ بٹالین کا ربی تھا، چاؤت پلاٹون کمانڈر تھا، اور ابیتبول ڈپٹی کمپنی کمانڈر تھا۔

بعد میں موصول ہونے الی اطلاعات میں ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ لبنان مین مزید ایک  فوجی بھی مارا گیا جب کہ ایک زخمی فوجی ہسپتال مین زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Caption  سارجنٹ میجر (بائیں) شاول موئل (بائیں) اور اسٹاف سارجنٹ۔ ملاکی یہودا ہراری (IDF)

آئی ڈی ایف نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ایک پانچواں ریزروسٹ مارا گیا جب کہ ایک اور فوجی اس ماہ کے شروع میں غزہ کی پٹی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

  ایلون بریگیڈ کی 8207 ویں بٹالین کے 47 سالہ سارجنٹ میجر شال موئل جن کا تعلق  کارنی شمرون سے ہے، کل چار دیگر ریزروسٹوں کے ساتھ مارے گئے جن کی موت کا اعلان پہلے کیا گیا تھا۔

 ایون شموئیل سے تعلق رکھنے والے گیواتی بریگیڈ کی روٹیم بٹالین کے 22 سالہاسٹاف سارجنٹ ملاچی یہودا ہراری 18 اکتوبر کو شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران زخمی ہو کر ہسپتال پہنچا تھا، آج وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔