سٹی42: تل ابیب میں انٹیلی جنس اداروں کے دفاتر کے علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور نے گلیلوت جنکشن پر موجود درجنوں افراد کو ٹرک تلے کچل کر زخمی کر دیا,بعد میں ان زخمیوں میں سے ایک شہری ہلاک ہو گیا۔
ہنگامی طبی امداد کے ادارہ کا کہن ہے کہ وہ گلیلوت جنکشن پر ٹرک کے نیچے کچلے جانے کے واقعے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کا علاج کر رہا ہے۔ مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ کم از کم پچاس افراد زخمی ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
تل ابیب کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ایک بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہے لوگوں پر چڑھ دوڑا۔ابتدا میں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے بعد میں ہسپتال کے سٹاف نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد پشاس سے زیادہ ہے۔واقعہ کی ابھی تفتیش جاری ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہرزلیہ کے قریب گلیلوت کا علاقہ موساد کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ کئی IDF انٹیلی جنس یونٹوں کا گھر ہے، ان میں ہائی پروفائل سگنلز انٹیلی جنس گروپ یونٹ 8200 بھی شامل ہے۔
اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب کے شمال میں واقع علاقہ گلیلوت میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بس اسٹاپ پر موجود افراد کو جان بوجھ کر ٹرک تلے کچلا جس سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم 40 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔
یہ واقعہ اتوار کو گیلوت اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب ایک بس اسٹاپ پر پیش آیا، امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ کئی افراد ٹرک کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ متعدد افراد ٹرک کے نیچے دبے ہوئے ہیں جب طبی ماہرین اور امدادی کارکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ایک سیکورٹی ہیلی کاپٹر اوپر منڈلا رہا ہے۔
یہ ٹیررسٹ اٹیک تھا
اس واقعہ کے بعد تل ابیب پولیس نے بتایا کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ ہے۔ پولیس نے اب تک ڈرائیور کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی۔