ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی فلاپ ترین فلم ،45 کروڑ میں بننے والی فلم 10 ماہ بعد بھی محض 60 ہزار کا بزنس کرسکی

 بھارت کی فلاپ ترین فلم ،45 کروڑ میں بننے والی فلم 10 ماہ بعد بھی محض 60 ہزار کا بزنس کرسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : 45 کروڑ میں بننے والی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی،ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے،اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق نومبر 2023 ء میں سینما گھروں کی زینت بننے والی"دی لیڈی کلر"بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس پرلگنے والا 99.99 فیصد سرمایہ ڈوب گیا کیونکہ ریلیز کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کابزنس ہی کرسکی ہے۔ 45 کروڑ میں بننے والی یہ فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر یہاں بھی ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی حاصل کر سکی ہے۔  اجے بہل کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔