ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی ویڈیوز و تصاویر کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے انوکھی ایپ متعارف

نجی ویڈیوز و تصاویر کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے انوکھی ایپ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور جرمن کمپنی نے ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جو نجی لمحات میں بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر کو لیک ہونے سے  روکتی ہے

 جرمنی کی  کمپنی ’بلی بوائے‘ نے ایک انوکھی ایپلی کیشن ’کیمڈوم‘ متعارف کرائی ہے جو نجی لمحات کو  نجی یا محدود رکھنے کے لیے تیار کی گئی ہے، اس ایپ کا مقصد نازیبا ویڈیوز کی لیک ہونے کی روک تھام کرنا اور صارفین کی پرائیویسی کی حفاظت کرنا ہے۔

اس  کیمڈوم ایپ   کا کام یہ ہے کہ یہ ایپ سمارٹ فونز کے کیمروں اور مائیکروفون کو غیر فعال کر دیتی ہے جس سے غیر مجاز ریکارڈنگ کو روکا جاسکتا ہے ،  یہ ایپ  بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف ایک  ایسی حفاظتی دیوار فراہم کر تی ہے  جہاں ایک بار مواد لیک ہونے سے اسے ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق آج کل سمارٹ فونز سے بغیر اجازت تصاویر یا ویڈیوز لینا بہت آسان ہوگیا ہے جس سے نوجوانوں میں تشویش کی لہر  دوڑ گئی ہے  ،ہر شخص خوف زدہ ہے ۔، متاثرین کی زندگیوں پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے کہ ڈپریشن، نوکریوں کا نقصان اور بعض اوقات تو خودکشی کے خیالات تک بات پہنچ جاتی ہے۔

 کیمڈوم کو 30 ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے اور یہ بلوٹوتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قریبی ڈیوائسز کے ریکارڈنگ فنکشنز کو بلاک کرتی ہے، صارفین ایپ کو ایک ورچوئل بٹن کے ذریعے فوری طور پر چالو کر سکتے ہیں جو ان کے ڈیوائسز پر حفاظتی رکاوٹ متحرک کر دیتا ہے۔

 اگر کوئی اس ایپ کی رکاوٹوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کیمڈوم فوری طور پر اس کا پتہ لگائے گی اور صارفین کو الرٹ کرنے کے لیے الارم بجائے گی، یہ ایپ گروپ پرائیویسی کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور بیک وقت کئی ڈیوائسز کو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔