شہری سے موبائل فون چھیننے والا ملزم پکڑا گیا

27 Oct, 2024 | 06:56 PM

سٹی42 :انارکلی میں  ڈولفن سکواڈ نے شہری سے موبائل فون چھیننے والا ملزم دھر لیا
 ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم شہزاد راہ گیر سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین کر فرار ہوا،اطلاع ملنے پرڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد اردو بازار سے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا ۔  ملزم شہزاد ریکارڈ یافتہ نکلا،متاثرہ شہری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی شناخت بھی کی، گرفتار ملزم قانونی کارروائی کیلئے نیو انارکلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

مزیدخبریں