ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی نے ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا

چیئرمین پی سی بی نے ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا  ون ڈےاورٹی 20 کے کپتان محمد رضوان اورنائب کپتان  سلمان آغا  ہونگے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے کہا سلیکشن کمیٹی نےبڑی محنت سے سینٹرل کنٹریکٹ پرکام کیا،سلیکشن کمیٹی نےہرایک چیزکوغورسےدیکھا،بابراعظم پاکستان کااثاثہ ہیں،بابراعظم نےکوچزسےمشورےکےبعدکپتان چھوڑنےکافیصلہ کیا،بابراعظم نےکہاوہ اپنی بیٹنگ پرتوجہ دیناچاہتےہیں،بابراعظم جیسےکھلاڑی لمبےعرصےبعدآتےہیں فخرزمان کابڑاایشوان کی فٹنس ٹیسٹ کاہے،فخرزمان کاشوکازنوٹس کامعاملہ بھی ہے،کنکشن کیمپ میں فخرزمان نےجوباتیں کیں ان کوسراہتاہوں

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمدرضوان ون ڈےاورٹی 20کیلئےکپتان مقرر جبکہ سلمان آغا ون ڈےاورٹی20کےنائب کپتان ہونگے،میری سب کیلئےنیک خواہشات ہیں،محمدرضوان اورسلمان آغازکیلئےاکثریت نےفیصلہ کیا،ٹیلنٹ ہمارےپاس موجودہے،نئےٹیلنٹ کوآگےلانےکیلئےکوشش کررہےہیں،عاقب جاویدسلیکشن کمیٹی کےکنونیئرہیں اورمیٹنگزکررہےہیں،

عاقب جاوید نے کہا ہم بھی سنتےتھےکہ پچزتبدیل نہیں ہوتیں،سب کچھ ہوسکتاہےصرف محنت کاجذبہ ہوناچاہیے،جیت کیلئےہرٹیم کودیکھ کرحکمت عملی بنانےکی ضرورت ہوتی ہے،

محمدرضوان نے کہا سب مشاورت کررہےہیں،اچھاکمبی نیشن بنانےمیں کامیاب ہوجائینگے،امیدہےچیمپئنزٹرافی کیلئےاچھی ٹیم بنانےمیں کامیاب ہوجائیں گے،میرےلیےتمام15کے15کھلاڑی کپتان ہیں،میراصرف ایک گروپ ہےوہ صرف پاکستان ہے،