ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے، شہبازشریف

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد : وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ آئے ۔جہاں انہوں نے  وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے  26 ویں آئینی ترمیم کے لیے مؤثر کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔بلاول بھٹو نے ملاقات میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیدیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت و پارلیمنٹ کو مضبوطی کیلئےمل کر چلیں گے،غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کےلئے چھبیسویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی،  وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے،پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے،ملکی معاشی اعشاریہ مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آ رہی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،رانا ثنااللہ خان، اعظم نذیر تارڑاور مریم اورنگزیب بھی  شریک تھے ۔