ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلشن اقبال میں نوجوان کا قتل،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی 

گلشن اقبال میں نوجوان کا قتل،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:گلشن اقبال میں نوجوان احسان علی کے قتل  کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار قاتل نے احسان علی سے سلام کیا اور بات کی،قاتل نے احسان علی سے مبینہ طور پٹرول مانگا،احسان علی پلاسٹک کی بوتل میں موٹرسائیکل سے بیٹھ کر پٹرول نکالتا ہے ،قاتل پٹرول نکالتے ہوئے احسان کے سرپر پستول لگا کر گولی ماردیتا ہے،ہیلمٹ پہنے ہوئے قاتل مقتول کا موبائل لیکر موٹرسائیکل پر فرار ہوجاتا ہے،
 پولیس کے مطابق مقتول احسان علی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹک شاپ بنا رکھی تھی،احسان کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، قاتل اور مقتول بظاہر ایک دوسرے سے واقف تھے۔