ای-پاسپورٹ کی نئی فیس سامنے آگئی

27 Oct, 2024 | 04:03 PM

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے شہریوں کو ای پاسپورٹ جاری کرنا شروع کردیا ہے، ای پاسپورٹ کے صفحات میں سے کسی ایک میں ایمبیڈ شدہ الیکٹرانک چپ لگائی گئی ہے جو کہ پاسپورٹ ہولڈ کے بارے معلومات فراہم کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق ای پاسپورٹ ایک انتہائی محفوظ سفری دستاویز ہے، اس کے صفحات لگی چپ میں ڈیٹا ہوتا ہے جو پاسپورٹ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کرے گا اور اس میں پاسپورٹ ہولڈر کے بائیو میٹرکس بھی شامل ہوں گے، ای پاسپورٹ کے لیے فیس کا سٹرکچر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

پانچ سال کا 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ جس کی پروسیسنگ کیٹیگری کے تحت  قیمت 9,000 روپے اور فوری اجرا کے لیے 15,000 روپے مقرر کی گئی، 10کی میعاد والا36 صفحات پرمشتمل  13,500 روپے اور اس فوری اجرا کی قیمت 22,500 روپے ہے۔

اسی طرح 72 صفحات پر مشتمل پانچ سال کی میعاد والے پاسپورٹ  کی فیس 16,500 روپے ہے،فوری پروسیسنگ لاگت 27,000 روپے ہے، 72 صفحات والا جس کی مدت 10 سال ہے اس کی فیس 24,750 روپے اور فوری پروسیسنگ لاگت 40,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں