دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین کی واپسی

27 Oct, 2024 | 02:58 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کے لیے ٹیم میں شامل ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کے لیے آرام دیا جائے گا جبکہ محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں صرف ون ڈے میچوں میں دستیاب ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاع کے لیے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دونوں دوروں میں ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے، زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے بابراعظم، نسیم شاہ، محمد رضوان، سلمان اور شاہین کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔

عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

 ون ڈے سکواڈ کے سات ارکان بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پیر 28 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوں گے جبکہ بقیہ ون ڈے سکواڈ کے بقیہ کھلاڑی منگل 29 اکتوبر کو روانہ ہوں گے، پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبرن میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سکواڈ عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم ، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

کینگروز کیخلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی سکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز نمایاں ہیں، ٹیم میں سلمان علی آغا کے علاوہ احمد دانیال، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر دیگر شامل ہیں جنہیں دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اسی طرح عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول کا حصہ ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 4 نومبر کو میلبرن، 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اور 10 نومبرکو پرتھ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ 14 نومبر کو پرتھ، 16 نومبر کو برسبین اور 18 نومبر کو سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دورہ زمبابوے میں 24،26 اور 28 نومبر کو بولاوایو میں ون ڈے جبکہ یکم ، 3 اور 5 دسمبر کو بولاوایو میں ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

مزیدخبریں