ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کا سموگ الرٹ جاری 

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کا سموگ الرٹ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے سموگ الرٹ جاری کر دیا۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق امرتسر سے چلنے والی اسموگ زدہ ہوا کا دباؤ بڑھ گیا، 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے بتایا کہ ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے، آلودہ ہوا نئی دلی سے چندی گڑھ اور امرتسر سے لاہور میں داخل ہوگی۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس حساس اور کمزور افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر ورزش یا واک کرنے سے پہلے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کرلیں اور کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔