ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی رسید جاری کرنیوالےریٹیلرز اور ریسٹورنٹس ہوجائیں ہوشیار!

جعلی رسید جاری کرنیوالےریٹیلرز اور ریسٹورنٹس ہوجائیں ہوشیار!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر : جعلی رسید جاری کرنے والے تمام ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا،ایف بی آر نے کچی رسید جاری کرنے والوں کے خلاف بذریعہ آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا آگاہی شروع کر دی۔

تفصیلات کےمطابق جعلی رسید تھمانے والے ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کے خلاف آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے رپورٹ کیا جاسکے گا،عام شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کچی رسید کا اجراء کرنے والوں کی معلومات دینے پر انعامات دیے جائیں گئے۔

5 ہزار تک کی جعلی رسید پر 10 ہزار جبکہ اس سے زائد رسید کی معلومات پر 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا،شہری جعلی رسید کا اجراء کرنے والے ریسٹورنٹس کی موجود لوکیشن کے ساتھ اسکی تصویر اور ریسد کو ایپ پر اپلوڈ کریں گئے۔

15 اکتوبر سے صرف اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کا جائزہ لیا جائے گا ، بعدازاں پورے پاکستان میں اسکیم شروع کی جائے گی، ایف بی آر حکام کا کہناتھاکہ شہری کچی اور اصل رسید بارے جاننے کے لئے رسید پر موجود کیو بار کوڈ کو سکین کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔