لاہور: آلودگی پھیلانے والی 4 فیکٹریاں مسمار

27 Oct, 2024 | 12:48 PM

راؤ دلشاد:  محکمہ تحفظ ماحولیات نے شہر میں آلودگی بڑھانے والی مزید 4 فیکٹریاں مسمار کر دیں۔

 یہ کارروائی انڈسٹریل یونٹس کی جانب سے مسلسل نوٹسز کے باوجود ایمیشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کرنے پر کی گئی۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے 941 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 234 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 72 کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو شہر کو سموگ فری بنانے کے لیے فعال ہونا پڑے گا۔

مزیدخبریں