شیر افضل مروت کے پی حکومت پر پھٹ پڑے

27 Oct, 2024 | 12:13 PM

ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا۔

 پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اکیلاچھوڑ دیا گیا ہے، ہم آپس کی چپقلش میں بانی پی ٹی آئی کوبھول گئے ہیں، پارٹی عہدوں اور وزارتوں کے چکر میں وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنےکی دھمکی بالکل بھی ڈرا نہیں سکتی، کے پی کابینہ میں چند وزراء صرف وزارتوں کے مزے لوٹنے کے لیے شامل ہوئے۔باجوڑ میں جس ڈی پی او نے ان پر گولیاں چلائیں اسے پشاور میں ایس ایس پی لگا دیا گیا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ جن کو جیلوں میں ڈالنا تھا انہیں کے پی حکومت میں عہدوں پر فائز کر دیا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ   آئندہ لنگڑے لولے احتجاج نہیں ہوں گے.

مزیدخبریں