ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نےعہدے سے استعفی دیدیا

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نےعہدے سے استعفی دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ:پاکستان تحریک انصاف لاہور کی تنظیم سازی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی جانب سے متعلقہ افراد سےپوچھے بغیر نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا ایک اور واقعہ، نئے مقرر ہونے والے نائب صدر لاہور نے عہدہ لینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور کی تنظیم سازی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا،  لاہور تنظیم کے اپنے عہدیداروں نے صدر لاہور پر عدم اعتماد کردیا، صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے صدیق خان کو نائب صدر لاہور مقرر کیا،نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد صدیق خان نے عہدہ لینے سے انکار کردیا۔

صدیق خان کا شیخ امتیاز کو بھیجا گیا آڈیو میسج سامنے آگیا جس میں کہا گیا کہ مجھ سے پوچھے بغیر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، مجھے اس عہدے کی ضرورت نہیں ہے،شیخ امتیاز محمود کی جانب سے عہدے کو قبول نہیں کرتا،میں اس عہدے سے استعفی دیتا ہوں۔