سٹی42: ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، رہائشی منصوبے چہارباغ ون اور ٹو کے درمیان آنے والے گاؤں کو ماڈل انداز میں ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے،گاؤں کو ماڈرن طرز پر ماڈل گاؤں بنانے پر کام کا آغاز کر دیا گیا، روڈا انتظامیہ کے مطابق نوری نت کے نام سے مشہور نت ویلیج کے لئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے، وزیر اعلیٰ اور سی ای او عمران امین کے ویژن کے مطابق گاؤں میں ہیلتھ ، سکول ، سڑکیں ، سٹریٹ لائٹس ،سینی ٹیشن کو مثالی بنانے کےلئےکام شروع کر دیا گیا۔
روڈا انتظامیہ کے مطابق سیوریج ، سکول ، فلٹریشن پلانٹس ،صحت کی سہولیات کی بحالی ،سڑکوں اور سینی ٹیشن کے نظام میں بہتری اولین ترجیح ہے، نت ویلیج میں کمیونٹی سنٹر تعمیر کیا جا رہاہے تاکہ مکین ، خصوصاً خواتین کو ہنر مند کیا جا سکے۔