ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا ماہرین کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان

ایپل کا ماہرین کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے ایپل انٹیلی جنس کی سیفٹی میں نقص تلاش کرنے والے ماہرین  کے لیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

 جمعرات کے روز کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا کہ کمپنی تمام سیکیورٹی محققین (یا ان لوگوں کو جو ان معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں) کو دعوت دیتی ہے کہ ’کمپنی کے کیے گئے دعووں کی خود آزادانہ‘ تصدیق کریں۔

  ایپل کی جانب سے عوام کو چیلنج کیا گیا کہ وہ ’پرائیوٹ کلاؤڈ کمپیوٹ‘ کی سیکیورٹی کو آزمائیں۔ ’پرائیوٹ کلاؤڈ کمپیوٹ‘ ایسے سرورز ہیں جو صارفین کی ایپل انٹیلی جنس کی درخواست اس وقت موصول اور پروسیس کریں گے جب کوئی اے آئی ٹاسک ڈیوائس پر پروسیس کیا جانا پیچیدہ ہو۔

  ایپل کے مطابق یہ سسٹم اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا حامل ہے اور ٹاسک مکمل کرنے کے بعد صارف کی درخواست فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔

 کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف چیلنجز کے مختلف انعامات ہیں لیکن 10 لاکھ ڈالر کا انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو سسٹم کی نظروں میں آئے بغیر کوڈ چلا سکے گا اور حساس حصوں تک رسائی حاصل کر سکے گا۔