ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے: گورنر پنجاب

خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے: گورنر پنجاب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج کشمیر پر ہندستان کے غیر قانونی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہی ہے، ہندوستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا جائز مطالبہ کئی دہائیوں سے طاقت سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جائز حق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے۔