ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں   9 فیصد لوگوں نے میری سوچ پر تنقید کی، ڈاکٹر ذاکر نائیک 

پاکستان میں   9 فیصد لوگوں نے میری سوچ پر تنقید کی، ڈاکٹر ذاکر نائیک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نےمیری سوچ سے اختلاف  کرتے ہوئے مجھ پر تنقید کی۔

فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللّٰہ فرماتے ہیں کہ گروہ مت بناؤ، میرا مقصد لوگوں کو ملانا ہے۔  پاکستان میں آ کر مجھے خوشی ہوئی، یہاں پر 9 فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی، اگر کوئی مجھ سے اختلاف رکھتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزسید کہنا تھا  کہ اللّٰہ کی طرف بلانے والوں کے دل میں اللّٰہ محبت ڈالتا ہے، ہم مسلمانوں میں جو چیز یکساں ہے اس پرعمل درآمد کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کتنے فیصد لوگ پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں، اس پر لیکچر ہوگا۔