وقاص احمد:سی سی پی او نے بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کا حکم دیدیا۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھاتی ڈو رو پتنگ بازی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈویژنل افسران پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنائیں،والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔
واضح رہے کہ رواں سال پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2774ملزمان گرفتار جبکہ 2708مقدمات درج کیے گئے۔گرفتارملزمان کےقبضہ سے 54556پتنگیں، 2447چرخیاں برآمد کی گئیں۔
سٹی ڈویژن میں 670ملزمان، کینٹ میں 585، سول لائنز میں 219ملزمان،صدرمیں 402، اقبال ٹاؤن میں 373 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 525ملزمان گرفتار کیے گئے۔