ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کے 17 بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

Seventeen federal officers retired, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک:  17 وفاقی بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. ریٹائر ہونے والوں میں سیکرٹریٹ گروپ کے 22 ویں گریڈ کے افسر وقار احمد، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل پبلک سروس کمشن منصور احمد اور متعدد ڈویژنز میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات افسران شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر سیکرٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے 17 وفاقی بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وقار حیدر 5 مئی 2024 کو ریٹائر ہوں گے، گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن شاہد احمد 30 ستمبر 2024، گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن منیر احمد 3 دسمبر 2024، گریڈ 21 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن معراج انیس عارف 14 دسمبر 2024، گریڈ 21 کے تقرر کے منتظر خالد علی رضا گردیزی 25 ستمبر 2024، گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل پبلک سروس کمیشن منصور احمد 8 اپریل 2024، گریڈ 20 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عصمت اللہ خان 14 اپریل 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری ریلوے ڈویژن محمد سلیم 15 مئی 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حامد محمود رانا 24 مئی 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن ملٹری ونگ شفیق احمد شیخ 23 جون 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز ڈویژن سید سبطِ عباس زیدی 31 اگست 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری بحری امور ڈویژن گل ضمیر حسین31 اگست 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز ڈویژن محمد وشاق 22 نومبر 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن خلیق الرحمان 13 دسمبر 2024، تقرر کے منتظر گریڈ 20 کے شکیل قیصر کیانی 31 دسمبر 2023، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ظفر اقبال 18 دسمبر 2024 اور  گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری دفاع ڈویژن خالد پرویز بھٹی 2 اپریل 2024 کو ریٹائر ہوں گے