اشرف خان: جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا زور ٹوٹ گیا اور روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گرنا شروع ہو گئی۔
جمعہ کے روز کاروباری ہفتہ کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 281.50 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 297 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 343 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 79.20 روپے پر پہنچ گیا اور سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 75.50 روپے پر پہنچ گیا۔