ڈالر کی ایک اور بڑی چھلانگ

27 Oct, 2023 | 06:28 PM

اشرف خان: انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتہ کے آخری روز ڈالر نے اونچی اڑان بھر  لی۔

جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالی کی انٹر بینک میں روپیہ کے مقابلہ میں قیمت 48 پیسے بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق  جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر 280.09 روپے پر بند ہوا تھا تاہم جمعہ کی صبح کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا تھا۔

 کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 280روپے پر آگیا تھا۔ اس کے بعد ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھتی گئی اور اس کے نرخ میں بتدریج 57 پیسے اضافہ ہو گیا۔ جمعہ کی شام کاروبار بند ہوا تو ڈالر کی قیمت جمعرات کی شام کی نسبت 48 پیسے بڑھ چکی تھی۔ جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے مطابق  ڈالر 279.88 روپے سے بڑھ کر 280.09 روپے پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100انڈیکس 42پوائنٹس بڑھ کر51 ہزار226 پوائنٹس پرپہنچ گیا تھا۔ 

مزیدخبریں